28 اکتوبر 2011 - 20:30

سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف لندن اور يورپ کے ديگر شہروں ميں بھي عوام کي تحريک جاري ہے -

ابنا: يورپ کے بڑے شہروں ميں حکومت مخالف مظاہرے جاري ہيں- برلن، روم اور ايتھنز ميں بڑے پيمانے پر حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے - جرمني کے دارالحکومت برلن ميں اگرچہ مظاہرے کو سختي کے ساتھ کچل ديا گيا اس کے باوجود مظاہرين نے سنيچر کو ايک بار پھر سڑکوں پرنکل کر مظاہرے کئے -  رپورٹوں کے مطابق برلن ميں ہونےوالے مظاہرے ميں سيکڑوں لوگوں نے حصہ ليا - جبکہ فرينکفرٹ شہرميں جو جرمني کا مالي اور بينکنگ مرکزشمار ہوتا ہے ہزاروں کي تعداد ميں لوگ مظاہرے ميں شريک ہوئے -

دوسري طرف لندن شہر کي انتظاميہ نے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہروں ميں شدت پر اپني تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مظاہرين کے خلاف عدالتي کاروائي کرے گي- يہ فيصلہ جمعے کو لندن سٹي کي بلديہ ٹرانسپورٹ اور پلاننگ کميٹي کے اجلاس ميں کيا گيا-

لندن شہر کي انتظاميہ نے يہ فيصلہ ايک ايسے وقت کيا ہے جب برطانوي عوام کي تحريک جو دوہفتوں سے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف شروع ہوئي ہے لندن شہر کے بڑے کليسا سينٹ پال کے راہبوں کے درميان اختلافات کي بنا پر شدت اختيار کرگئي ہے- مظاہرين نے سينٹ پال کليسا کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے - ان کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر اپني بات کہنا عوام کا حق ہے- مظاہرين کا کہنا ہے کہ وہ کليسا کے ذمہ داروں کي يہ بات نہيں مانيں گے کہ اس مقام پر پرامن دھرنا ختم کرديا جائے-
لندن ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنےوالوں نے شہر کے فينزبري اسکوائر پربھي قبضہ کرليا ہے - يہ اسکوائر برطانيہ کے سينٹرل بينک کے قريب ہي واقع ہے مظاہرين کا کہنا ہے کہ جب تک ان کي آواز برطانوي حکام ، بينکاروں اور سرمايہ داروں کے کانوں تک نہيں پہنچ جاتي وہ وہ ان دونوں جگہوں پر اپنا قبضہ جاري رکھيں گے -

آسٹريليا ميں بھي عام شہريوں نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي ہي پيروي کرتے ہوئے ملبرن کي سڑکوں پرمظاہرے کئے ہيں-
مظاہرے کے شرکا نے اپنے مظاہرے کا عنوان ملبورن پر قبضہ کرو رکھا تھا - مظاہرين اپنے ہاتھوں ميں پلي کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا ہم ننانوے فيصد ہيں- آسٹريليا کي پوليس نے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کررہے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کيا جس کے دوران کم ازکم بيس افراد زخمي ہوئے-

...........

/169